Latest National, International, Sports & Business News

سیلاب کے باوجود پاکستان میں چینی کی اچھی پیداوار متوقع

رواں سال چینی کی پیدوار کا تخمینہ 80 لاکھ میٹرک ٹن متوقع ہے: ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن

ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال چینی کی پیدوار کا تخمینہ 80 لاکھ میٹرک ٹن متوقع ہے جبکہ گزشتہ سال ملک میں چینی کی پیدوار 70 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن ہوئی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کا پانی گنے کی فصل کے لیے فائدہ مند رہا، بارشوں اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 5 فیصد گنے کی فصل کو نقصان پہنچا۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال گنے کی 9 فیصد زائد فصل کاشت ہوئی تھی، نومبر کے تیسرے ہفتے میں گنے کی کرشنگ شروع کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.