یوٹیوب چینل ’Caught Behind‘ میں ڈاکٹر نعمان سے گفتگو کے دوران راشد لطیف نے فخر زمان کی گھٹنے کی انجری سے متعلق انکشاف کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو بتادوں فخر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاحصہ نہیں ہوں گے۔
جس پر ڈاکٹر نعمان کا کہنا تھا کہ آپ نے بہت بڑی بریکنگ دی ہے ، تاہم راشد لطیف نے ان کی بات سے اختلاف کیا اور کہا کہ بریکنگ نہیں ہے کیوں کہ فخر زمان کو گھٹنے کی انجری کا سامنا ہے جس کے باعث وہ 4 سے 6 ہفتوں کے لیے نہیں کھیل سکتے۔
Breaking News : Fakhar Zaman won’t be part of wt20 squad cause of knee injury. pic.twitter.com/oO9feYiXy3
— Usama Zafar (@Usama7) September 14, 2022
راشد لطیف کے بیان پر ڈاکٹر نعمان نے فخر زمان کی کرکٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ گزشتہ میچز کے دوران بیک ٹو بیک فیل ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ٹی ٹوئنٹی کا ایک اثاثہ ہیں۔
جس پر راشد لطیف کا کہنا تھا فخر زمان باہر ہونے والے پلیئر نہیں ہیں، اگر وہ 4 سے 6 ہفتے یا ایک مہینے کے لیے آرام یا ری ہیب پر چلے جائیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں، فخر کو شاہین والی انجری بتائی گئی ہے، اتار چڑھاؤ کھیل کا حصہ ہیں لیکن کرکٹر کی فٹنس بہت ضروری ہے۔
تبصرے بند ہیں.