انضمام الحق، محمد یوسف، ناصر حسین اور سنیل گواسکر سمیت دنیا کے نامور کمنٹیٹرز بھی اپنے تجزیوں کے دوران نوجوانوں کو بابر اعظم کی بیٹنگ کو دیکھ کر ان کی طرح کور ڈرائیو سیکھنے کے مشورے دیتے ہیں۔
لیکن اب بابر اعظم کا دلکش ڈرائیو نصاب کا حصہ بھی بن گیا ہے جس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان کے کور ڈرائیو کو وفاقی تعلیمی بورڈ کی نویں جماعت کی فزکس کی کتاب کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔
طلبہ سے سوال کے طور پر پوچھا گیا ہے کہ اگر بابر اعظم 150 جے کی حرکی توانائی سے 120 گرام وزن والی گیند پر کور ڈرائیو کھیلیں گے تو گیند کس رفتار سے باؤنڈری لائن تک پہنچے گی؟
Babar Azam's cover drive related question in 9th grade physics syllabus (federal board) (via Reddit) pic.twitter.com/I2Tc9HldsG
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) September 13, 2022
بابر اعظم کی کور ڈرائیو کو نصاب میں شامل ہونے پر صارفین دلچسپ جوابات بھی دے رہے ہیں۔
ایک انٹرنیٹ صارف نے بابر اعظم کی نصاب میں شامل سوال والی تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اسی طرح سے فزکس پڑھنا چاہتا تھا۔
physics the way i wanted to study.. https://t.co/0K5nR0IvIf
— Itô Girsanov (@cruindggn) September 13, 2022
تبصرے بند ہیں.