ایک بیان میں عرفان کھوکھرکا کہنا تھا کہ 20 روز میں بلیک مارکیٹنگ سے 8 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکلوائےگئے، روزانہ 40کروڑ روپےکی بلیک میں ایل پی جی فروخت ہورہی ہے۔
عرفان کھوکھرکا کہنا تھا کہ سیلاب کو جواز بنا کر ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ راستےکھل گئے ہیں،24 گھنٹوں میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر فروخت شروع ہوجائےگی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان میں وافرگیس موجود ہے،کسی قسم کا شارٹ فال نہیں۔
تبصرے بند ہیں.