سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس کورنگی فیصل بشیر میمن کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع نجی بینک سے دو نوجوان ابرار اور فیضان 50 ہزار روپے نکلوا کر موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ایک اور موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے ان کا تعاقب کیا اور ویران مقام پر روک کر ان سے رقم لوٹنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق اس دوران ایک نوجوان ابرار نے ملزم سے پستول چھین لیا اور اسی پستول سے فائرنگ کر کے دونوں ملزمان کو ہلاک کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اس دوران بینک سے نکلوائی گئی رقم سڑک پر گر گئی، مقابلے کے دوران تماشہ دیکھنے والے شہریوں میں سے کوئی وہ رقم لے کر رفو چکر ہو گیا۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق اطلاع ملتے ہی عوامی کالونی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم دونوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.