جنوبی کوریا میں سمندری طوفان ’ہنامنور‘ سے 10 افراد ہلاک، ہزاروں انخلا پر مجبور

حکام کے مطابق شہرپوہانگ میں ایک اپارٹمنٹ کی زیرآب پارکنگ سے7 لاشیں ملیں جبکہ 2 افراد کو بچایا گیا، اس کے علاوہ شہر میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جنوبی کوریا میں طوفان کے باعث 21 ہزارعمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ طوفان سے 5 ہزار افراد انخلا پر مجبور ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ہنا منور کے باعث پورے ملک میں 90 ہزار گھروں کی بجلی بھی منقطع ہے اور متعدد پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.