امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق روس شمالی کوریا سے بڑے پیمانے پر ہتھیار خریدنے کے لیے تیار ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مختصر فاصلے تک مار گرانے والے راکٹوں اور توپ خانے کے گولوں کے علاوہ روس مستقبل میں بھی شمالی کوریا سے اضافی سامان خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق رپورٹ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہےکہ روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.