ٹوئٹر پر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں ہارون رشید نے کہا میرا خیال تھا کہ انسانیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن یہاں تو شاید ہی کسی بالی وڈ اسٹار نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بارے میں افسوس کا اظہار کیا ہو۔
I genuinely thought humanity knows no borders but it's telling that hardly any Bollywood stars have posted about the devastating floods in Pakistan – raise awareness, share links, just show sympathy. They know how popular they are and how much that acknowledgement would mean.💔
— Haroon Rashid (@iHaroonRashid) September 1, 2022
اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سب فنکار اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ وہ کتنے مشہور ہیں اور متاثرین کے لیے ان کے آواز اُٹھانے سے کتنا فرق پڑے گا لیکن اس کے باوجود کسی ایک نے بھی آواز نہیں اٹھائی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اب تک 1300 سے زائد افراد جاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔
پاکستانی حکومت اور سیلاب زدگان کے لیے پاکستانی اداکاروں سمیت دنیا بھر سے مشہور شخصیات اور ادارے تعاون کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.