شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کےکپتان نے ٹاس جیت کر افغان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
افغان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گربز نے 84 اور ابراہیم زادران نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ نجیب اللہ زادران 17 اور حضرت اللہ زازئی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان مدو شاناکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا نے 176 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا۔
سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 36 ، پاتھم نسانکا 35 اور دنوشکا گناتھیلاکا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، راجاپکسا 14 گیندوں پر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور نوین الحق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہےکہ ایشیا کپ کےگروپ مرحلےکے بعد سپر فور مرحلے میں بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔
تبصرے بند ہیں.