اسلام آباد – برطانیہ میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرم مشروبات کینسرکا باعث بن سکتے ہیں۔ ان کو پینے سے گلے کی بیماریاں اور غذائی نالی کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں گرم مشروبات پینے اور گلے کی بیماریوں کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔ ماہرین نے برطانیہ کے 5 لاکھ مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جنہوں نے گرم مشروبات اور خصوصی طور پر چائے اور کافی پی رکھی تھی اور ان میں کینسر کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔ ماہرین نے اس حوالے سے نتیجہ اخذ کیا کہ جو قابل برداشت گرم کافی یا چائے پینے کے عادی ہوتے ہیں ان افراد میں عام لوگوں کے مقابلے 2.2 فیصد غذائی نالی کے کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اسی طرح جو افراد قابل برداشت گرم سے کچھ زائد گرم مشروبات پیتے ہیں ان میں دیگر لوگوں کے مقابلے 5.5 فیصد زائد کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.