سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ رات ہیک ہوا جس کی آج صبح خود سیاسی رہنما کی جانب سے تصدیق کی گئی لیکن اچھنبے کی بات یہ ہے کہ کچھ دیر بعد فواد چوہدری نے تصدیقی ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کر دی۔
اس سے قبل فواد چوہدری کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہیک کے دوران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر اب بھی وائرل ہیں۔
ہیکرز نے پی ٹی آئی رہنما کے اکاؤنٹ سے یہ بھی ٹوئٹ کیا کہ ‘میں جھوٹا ہوں، میرا اکاؤنٹ ہیک نہیں کیا گیا’۔
تبصرے بند ہیں.