پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر 73 پیسے کمی کے بعد 213 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 25 روپے سے بھی زائد سستا ہوچکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض ملنے کی راہ ہموار ہونے کے ساتھ ساتھ دوست ممالک سے قرضوں کے ری شیڈیول ہونے کے امکانات کے باعث ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔
تبصرے بند ہیں.