تاجروں کیلئے اچھی خبر، دکانیں رات 9 بجے تک بند کرنے کے احکامات معطل

لاہور:مارکیٹوں کے اوقات کار پر پابندیاں ختم، تاجروں کو رات گئے تک کاروبار کرنے کی اجازت دے دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے رات گئے تک کاروبار کھلا رکھنے کی اجازت دینے سے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔واضح رہے کہ بجلی بچاؤ مہم کے تحت دکانوں کو رات 9 بجے تک بند کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے،تاہم وفاقی حکومت کی مہم کے تحت بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کوئی خاطر خواہ فرق نہیں نظر آیا ہے۔جس کے بعدوزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے بجلی بچاو مہم کے احکامات ختم کر دیئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے احکامات کے بعد اب دکانیں، شاپنگ مالز، بیکریاں، جنرل سٹور، ٹائر شاپ، گودام رات دیر تک بھی کھلے رکھے جا سکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.