ٹیکس تودیناہوگا‘ستمبر تک مشکلات ہیں پھرآسانی ہوگی،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹیکس تودیناہوگا‘ ستمبر تک مشکلات ہیں پھرآسانی ہوگی،یواے ای بھی ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرےگا، قرض 25ہزارارب پرتھاعمران خان نے42ہزارارب کردیا،ایل سیزکھول دی گئی ہیں،کوئی رقم نہیں روکی،آج تک کوئی ادائیگی روکی نہ ہی روکیں گے،معیشت کی بہتری کیلئے لگژری اشیاکی درآمدپرپابندی لگائی،ہم دبئی سے سستاپٹرول بیچ رہے ہیں،ڈیمانڈاورسپلائی کی وجہ سے ڈالرمیں اتارچڑھاو¿آتاہے،دنیابھرمیں شرح سودمیں اضافہ ہوگیاہے،کوروناکے دوران سستی ایل این جی مل رہی تھی مگرکسی نے معاہدہ نہیں کیا،ایل این جی تاریخ کی بلندترین سطح پرہے،پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے،ایکسچینج کمپنیوں کے بغیرپاکستان کوچلانامشکل ہوجائےگا،بجلی کی پیدواربڑھانے پرکام کررہے ہیں،آئی ایم ایف کی فنڈنگ سے متعلق کافی پیشرفت کی ہے،5سے 6ارب ڈالرکاخوردنی تیل رواں سال درآمدکرناپڑےگا،وزیراعظم کے بیٹوں کی شوگرملزپر10فیصدسپرٹیکس لگایاہے۔

تبصرے بند ہیں.