ہیلی کاپٹر حادثہ، سوشل میڈیا مہم، شہدا کے لواحقین، پاک افواج میں شدید غم و غصہ

راولپنڈی:لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی منفی مہم پر شہدا کے لواحقین اور افواج پاکستان کی جانب سے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی مہم چلائی گئی، شہداء کی فیملیز اور افواج پاکستان کے رینک اینڈ فائل میں شدید غم وغصہ اور اضطراب ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لسبیلہ ہیلی کریش کے بعد سوشل میڈیا مہم چلائی گئی، منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہداء اور ان کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی، اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ لیکن کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ او ر توہین آمیز مہم جوئی کی گئی، یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابل مذمت ہیں۔

تبصرے بند ہیں.