کراچی:پاکستانی روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 48 پیسےمہنگا ہونے کے بعد 239 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 242 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.