مظفر گڑھ: وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرداخلہ عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء کو مسلح افراد کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے، پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران دوفعہ 144 نافذ ہے جس کے باعث اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے۔صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ شہباز گلِ کے ہمراہ ایف سی کا کوئی اہلکار موجود نہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کی وردی میں ملبوس مسلح افراد کون ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے غیر قانونی حرکات پر اتر آئے ہیں، پی ٹی آئی رہنماء کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عظا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز گل امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کیلئے اسلحہ بردار افراد ساتھ لائے۔
تبصرے بند ہیں.