لاہور: صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبدار ہے اور الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، آئین اور قانون کے تحت کام کر رہے ہیں، تمام آراوز کے پاس پریذائیڈنگ افسران واٹس ایپ پر فارم 45 بھیجیں گے۔لاہورمیں صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ہم پہلے بھی الزامات کی تردید کرچکے ہیں ہم نے اپنا کام کرنا ہے وہ قانون کے مطابق کرتے رہیں گے، سیاسی جماعت اپنا کام کرے، تمام آراوز کے کیمپ آفس سے پریزائیڈنگ آفیسر سامان لے کر جائیں گے۔سعید گل نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر سامان لے جانے کے لیے سیکورٹی کی الگ الگ گاڑیاں ہیں، پولیس تعینات ہے اور رینجرز کیو آر ایف کی صورت میں موجود ہوگی۔صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ تمام نتائج کے لیے لاہورکے کیمپ آفس میں بڑی سکرین لگائی گئی ہے، ہم مکمل طور پر غیر جانبداری سے کام کر رہے ہیں، ہمارے اوپر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
تبصرے بند ہیں.