سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران اینڈ کمپنی کا جھوٹ بے نقاب کردیا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان اینڈ کمپنی کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانے کا رنگ دینے کے لئےجھوٹ گھڑا وہ انتہائی قابل شرم ہے، سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.