کراچی یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ، سہولت کار گرفتار،جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی:کراچی یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ، سہولت کار گرفتار، عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے ملزم داد بخش کو 16 جولائی تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کراچی یونیورسٹی میں چینی شہریوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی ہے، پولیس نے گرفتار مبینہ سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ ملزم داد بخش کو عدالت میں پیش کیا۔پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم بی ایل اے اور بی ایل ایف کراچی کا کمانڈر ہے، ملزم کراچی یونیورسٹی میں چائنیز استائذہ پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے، ملزم کراچی میں چینی شہریوں پر حملوں میں سہولت کاری کا کام کرتا تھا۔

تبصرے بند ہیں.