سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

میرانشاہ: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران چار دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

تبصرے بند ہیں.