کراچی: آلو کے بدلے روس سے گندم درآمد کرنے کی تجویز پر وفاقی وزارت تجارت نے ٹی سی پی کو جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق امسال پاکستان میں آلو کی بمپر کراپ ہوئی ہے اور 7.5 ملین ٹن آلو کی پیداوار میں سے 4 ملین ٹن کی مقامی طلب پوری کرکے 3.5 ملین ٹن سرپلس آلو روس کو درآمد کرکے بدلے میں گندم منگوائی جا سکتی ہے۔وفاقی وزارت تجارت نے پی ایف وی اے کی تجویز پر غور کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔روس کو آلو برآمد کرکے گندم درآمد کرنے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، آلو کی سرپلس پیداوار کی روس کو برآمد سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا، روس کو پاکستان سے آلو کی برآمد کے حوالے سے ٹی سی پی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.