بےنظیرقتل کیس میں مشرف کوکس دباﺅمیں آکر ملوث کیاگیا‘راﺅ انوار کے بیان نے نیاپنڈورابکس کھول دیا

سندھ پولیس کے سابق سینئر پولیس افسر راؤ انوار کی جانب سے بینظیر بھٹو قتل کیس سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ راؤ انوار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے بینظیر بھٹو کے قتل پر جے آئی ٹی رپورٹ پر دستخط اس لیے کیے تھے کہ ان پر اس وقت کے وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک کا دباؤ تھا کہ قتل میں جنرل مشرف کو ملوث کیا جائے۔ راؤ انوار نے بتایا ہے کہ ایک بار وہ سابق صدر آصف علی زرداری سے ملنے گئے اور ان سے بلیک بیری فونز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے رحمٰن ملک کے پاس بھیجا، جب میں نے رحمٰن ملک سے فونز کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا کہ اُن کے پاس کوئی فونز نہیں ہیں، پھر انہوں نے طیش میں آ کر سوال کیا کہ آخر میں زرداری صاحب کے پاس کیوں گیا؟

تبصرے بند ہیں.