اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دورہ روس کوعدم اعتمادسے جوڑناغلط فہمی ہے،روس یوکرین تنازع میں ہم بھی غیرجانبدارہیں،روس یوکرین معاملہ پرپاکستان کل بھی نیوٹرل تھاآج بھی ہے،جنگ سے پہلے پاکستان یوکرین سے کھاد،گندم اوردیگرغذائی اجناس خریدرہا تھا،جنگ کی وجہ سے ہمیں مزید فوڈسکیورٹی کا چیلنج درپیش ہے،ہم چاہتے ہیں تنازع سفارتکاری اوربات چیت سے حل ہو،ہم چاہتے ہیں یہ جنگ جلد ختم ہو،پاک ایران گیس پائپ لائن کی بنیادآصف زرداری نے رکھی تھی،منصوبے میں پابندیوں کو مدنظر رکھ کر مثبت پیشرفت چاہتے ہیں،پاک ایران تعلقات میں کافی گنجائش موجود ہے۔
تبصرے بند ہیں.