پختونخوا کا بجٹ پیش،ملازمین کی تنخواہوں میں 16 اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ

پشاور: وزیر خزانہ خیبرپی کے تیمور سلیم جھگڑا نے مالی سال 2022-23 کیلئے 1332 ارب روپے مالیت کا بجٹ پیش کر دیا۔بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد، پنشن میں 15 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔ ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طورپر 30 فیصداضافہ ہوگا۔ 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس پہلےہی دے چکے ہیں۔ وفاق سے آئل،گیس رائلٹی کی مد میں 31 ارب روپےملیں گے، ضم اضلاع کے اخراجات 223 ارب روپےہوں گے۔انہوں نے کہا ہم نے وہ اصلاحات کیں جو پہلےنہیں ہوئیں، سرکاری ملازمین کی پنشن کیلئے 107 ارب روپے رکھے ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے صحت کے بجٹ میں 55 ارب کا اضافہ کیا ہے۔تیمور سلیم کا کہنا ہے جی کورونا کے دوران کام کرنیوالے 675 ایڈہاک ڈاکٹرز کو مستقل کیا جائے گا۔ این ٹی ایس کے 58 ہزاراساتذہ بھی جولائی سے مستقل ہوں گے، قبائلی اضلاع کیلئے 600نرسز بھرتی کی جائیں گی، صحت کارڈپلس میں سرکاری ملازمین کیلئےاو پی ڈی کی سہولت بھی ہوگی۔ پٹرول کی بچت کیلئےمحکموں میں فلیٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.