حکومت کو بے ساکھیوں کا سہارا، جلد گرنے والی ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کو بے ساکھیوں کا سہارا ہے ، یہ جلد گرنے والی ہے، حکومت دھڑام سے نیچے گر جائے گی.اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بجلی ہے نہ پانی، گیس ہے نہ گھی۔ مخلوق خدا جتنی آج تنگ ہے پہلے اتنی نہیں تھی۔سب موجودہ حکمرانوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے انہیں بیساکھیوں کا سہارا ہے۔ چین سے امداد فوج کی وجہ سے مل رہی ہے، انہیں کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں۔گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما مراد سعید سمیت دیگر نے بھی حکومت کو ہدف تنقید بنایا، ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا دروازہ ہے، حکومت نے صوبے کے بجٹ میں پچاس فیصد کٹوتی کر دی جس سے خطے کی ترقی کا سفر رک جائے گا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے دعویٰ کیا کہ ٹیکس فری زون ہونے کے باوجود واپڈا سے ایک میگاواٹ بجلی بھی نہیں مل رہی۔ سابق پی ٹی آئی وزیر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گلگت کی پی ٹی آئی حکومت کو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔

تبصرے بند ہیں.