پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔جیونیوز کے مطابق عمران خان نے راہداری ضمانت کے لیے درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی جس کے لیے وہ خود عدالت گئے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی راہداری ضمانت کی درخواست فوری طور پر سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سابق وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کی آمد پر عدالت کا دروازہ بند کردیا گیا اور میڈیا نمائندوں کو عدالت میں جانے سے بھی روک دیا گیا۔بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت تین ہفتوں کے لیے منظور کرلی اور انہیں 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
تبصرے بند ہیں.