وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ غریبوں کو مہنگائی سے بچانے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہر ماہ مزید دو ہزار روپے دیئے جائیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں 28 ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں، اس رقم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی رکھا جائے گا، اس رقم سے ایک کروڑ 40 لاکھ غریب ترین گھرانوں کو ماہانہ دو، دو ہزار روپے دیے جائیں گے جس سے کُل ساڑھے آٹھ کروڑ افراد کو فائدہ ہو گا جو ملکی آبادی کا ایک تہائی بنتے ہیں۔اس حوالے سےاسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کے بعد 2 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے، جو آئندہ ماہ جون سے فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 37 فیصد غریب ترین لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوں گے، جن کی آمدن 40 ہزار سے کم ہے، موبائل نمبر 786 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی شدہ خواتین اسیکم کے تحت ایس ایم ایس کریں، ہمارے خیال میں ایک لاکھ چالیس ہزار گھرانے ہیں، ایک پاکستانی اوسط 5 فیصد ٹرانسپورٹ پر خرچ کرتا ہے، آئندہ سال اس اسکیم کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.