لاہور :حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پلان تشکل دے دیا، لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق راوی پل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ، پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، پرانا راوی پل ہیوی ٹریفک کے لیے پہلے ہی بند ہے،جبکہ موٹروے پر بھی لاہور سے اسلام آباد جانے والے راستوں کو بھی بند کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، متعدد شہروں میں پولیس کے کریک ڈاون کے دوران سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
تبصرے بند ہیں.