لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس عدم اعتماد کی کارروائی کے بغیر 16 مئی تک ملتوی کر دیا گیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پولیس کی کارروائیوں کے بعد پنجاب اسمبلی کا آج طلب کردہ اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا، جس کا نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس نے آج صبح سیکرٹری کوارڈینیشن عنائت اللہ لک کو حراست میں لے لیا۔ سیکرٹری اسمبلی کو حراست میں لینے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد اسپیکر نے اہم مشاورت کی اور اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔
تبصرے بند ہیں.