تین ہفتے ہوگئے سب سے بڑے صوبے کا کوئی وزیر اعلیٰ نہیں: حمزہ شہباز

لاہور:حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تین ہفتے ہوگئے سب سے بڑے صوبے کا کوئی وزیر اعلیٰ نہیں، گورنر پنجاب اور صدر مملکت تاریخ کو داغدار نہ کریں،عمران نیازی کارکنوں کو اداروں پر چڑھائی کی تربیت دے رہے ہیں۔لیگی رنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے صدر صاحب اور گورنر کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے، آئین سب سے بڑا ہے، انا چھوٹی ہے، آئین کے تحت کام کریں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں، میرا حلف نہ لینے کا ایک ہی آدمی ذمہ دار ہے جس نے آئین توڑ ہے۔

تبصرے بند ہیں.