واشنگٹن:وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے فیول پر سبسڈی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف تیل پر سبسڈی نہیں چاہتا جس پر متفق ہوں۔واشنگٹن میں مقامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں آئی ایم ایف تیل پر سبسڈی نہیں چاہتا اور میں اس سے متفق ہوں،عمران خان نے تیل پر سبسڈی دے کرآنے والوں کیلئے جال بچھایاتھا۔ غریبوں کے لیے کچھ سبسڈی رکھنا چاہتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.