نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہ لینے کیخلاف ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کے خلاف حمزہ شہباز کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عامر بھٹی نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ وزیر اعلیٰ سے حلف نہ لینا غیر آئینی ہے، اس لیے عدالت گورنر پنجاب کو حمزہ شہباز سے آج حلف لینے کا حکم جاری کرے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کہتی ہے سسٹم چلنے دیں تو آپ سسٹم کو چلنے نہیں دیتے۔ عدالتی نظام کو چلنے دیں، عدالت نے گورنر پنجاب سے ہدایت لے کر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کل جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

تبصرے بند ہیں.