اسلام آباد:مرادسعیدقومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی،پی ٹی آئی ارکان کاقومی اسمبلی سے استعفے دینے کافیصلہ جبکہ قائدایوان کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا بھی اعلان کردیا‘عمران خان نے کہا کہ چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا،اکیلے بھی استعفیٰ دیناپڑاتودوں گا،شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دیں گے،ایسی اسمبلیوں میں بیٹھناتوہین ہے۔قبل ازیں عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس‘شرکاکاعمران خان پربھرپوراعتمادکااظہار‘پی ٹی آئی ممبران کی پارٹی قیادت کےساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی‘اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندراورباہرجارحانہ سیاست پرمشاورت کی گئی،استعفوں کے معاملے پرتمام ارکان کی الگ الگ تجویز، ذرائع کے مطابق پارٹی ارکان نے کہا کہ استعفوں سے متعلق عمران خان جوفیصلہ کریں گے قبول ہوگا،حکومت سے نکلنے والے وزیراعظم پرکرپشن کے الزامات لگتے ہیں،ہم آپ کےساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔
تبصرے بند ہیں.