لاہورہائی کورٹ‘وزیراعلیٰ کے انتخابات کیلئے حمزہ شہبازکی درخواست پر اعتراض کالعدم

لاہور:لاہورہائیکورٹ،وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے درخواست پرسماعت ‘چیف جسٹس ہائیکورٹ نے رجسٹرارآفس کااعتراض کالعدم قراردےدیا‘عدالت نے حمزہ شہبازکی درخواست قابل سماعت قراردےدی ، رجسٹرارآفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پراعتراض لگایاتھا کہ آرٹیکل 69 کے تحت اسمبلی کی کارروائی کوچیلنج نہیں کیاجاسکتا،درخواست گزار کی جانب سے استدعاکی گئی کہ یکم اپریل سے چیف منسٹرپنجاب کاعہدہ خالی ہے، پنجاب اسمبلی کے احاطے کوسیل کرنے کااقدام غیرقانونی قراردیاجائے۔

تبصرے بند ہیں.