اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں سیاسی کمیٹی کااجلاس‘سپریم کورٹ فیصلے کے بعدسیاسی صورتحال کاجائزہ‘آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مختلف تجاویزپرغور‘وزیراعظم کی عوامی مہم سے متعلق بھی مشاورت‘ قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق مختلف امورکاجائزہ لیاگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پرویز خٹک، اسدعمر،فوادچودھری،شیخ رشید،حماداظہر،فرخ حبیب، شوکت ترین،بابراعوان بھی شریک ہیں،وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر قوم کو بریفنگ دیں گے۔
تبصرے بند ہیں.