پانچ ہفتے کی اُونچی اُڑان کے بعد ڈالرکی قدرمیں 2روپے کمی‘سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں 5 ہفتے کی اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی قدر میں 2 روپے کی کمی، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔پانچ ہفتوں کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2 روپے کی کمی ہوئی اور ڈالر 186 روپے 18 پیسے میں فروخت ہوا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی استحکام آنے لگا، 256 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 44 ہزار 52 کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز انٹربینک فارن ایکسچینج میں ڈالر 188.18 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

تبصرے بند ہیں.