عمران نیازی نے آئین توڑ کر سول مارشل لاءلگایا‘ شہباز شریف

اسلام آباد:شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی بیرونی خط تھا تو 24 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کیوں کرایا؟عمران نیازی نے آئین توڑ کر سول مارشل لاءلگایا۔ تحریک عدم اعتماد میں شکست کے خوف سے جمہوریت کو مسخ کیا گیا۔شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن کے رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے کل سویلین مارشل لاءلگایا، 3 نومبر 2007 کو پرویز مشرف نے وہی غیر آئینی فعل کیا، عمران خان اور ان کے حواریوں نے آئین کی صریح خلاف ورزی کی۔گزشتہ دن ملکی سیاست میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ماورائے آئین اقدام نہ کیا جائے۔ عمران نیازی پہلے ہی ماورائے آئین اقدام کر چکے ہیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ ووٹنگ ہر صورت ہو گی۔ عمران نیازی اپنی سیاسی شکست کا سامنا نہ کر سکے۔

تبصرے بند ہیں.