لاہور:پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ق) کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی سے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے،ن لیگ بناتی ہے توبن جائیں۔تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کو پی ٹی آئی کے مو¿قف پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے پانچ نشستوں کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے۔ ق لیگ کے رہنماءطارق بشیر چیمہ کے بیانات بھی پی ٹی آئی قیادت نے توہین قراردیدیا۔ طارق بشیر چیمہ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کابینہ سے پہلے استعفیٰ دے دیتا۔ ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب نہیں۔
تبصرے بند ہیں.