اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پارلیمنٹ حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ صدر مملکت عارف علوی، شاہ محمود، اسد عمر، شفقت محمود، پرویز خٹک اور دیگر نامزد ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم شفقت محمود اور پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کو حاضری کی اجازت دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں سنایا گیا۔
تبصرے بند ہیں.