اسلام آباد:پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا ہے کہ صرف تحریک انصاف ہی واحدوفاقی جماعت ہے،ہمارے ارکان اسمبلی کوخریدنے کی کوشش کی جارہی ہے،فضل الرحمان ،آصف زرداری اور شہبازشریف نے شیروں کو جگادیا ،اپوزیشن تحریک عدم اعتماد نہ لاتی توہم ایسے ہی سوئے رہتے،یہ 3 جوکر آپ کوپھر نظرنہیں آئیں گے،ہم کوئی4 ڈویڑنز کی پارٹی نہیں ہیں،کورکمیٹی نے وزیراعظم پرمکمل اعتمادکااظہارکیاہے،کورکمیٹی اجلاس میں سیاسی امور پرغورکیاگیا،اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے لوگوں کوخریدنے کی مذمت کی گئی،تحریک انصاف نے کامیاب جلسے کیے،آج پاکستان کوکسی بلاک کاحصہ نہیں دیکھاجاتا، آپ اپوزیشن کوہاتھ ملتے دیکھیں گے،عمران خان نہ پی ٹی آئی کبھی بلیک میل ہوئی،پیپلزپارٹی کامارچ سندھ سے شروع ہواتوپنجاب میں بکھرگیا،دیکھتے ہیں ووٹنگ کی نوبت آتی بھی ہے یانہیں،ہمارے3 ارکان کوپیسوں کی پیشکش ہوئی ہے،چاہتے ہیں ووٹنگ کیلئے اجلاس جلد سے جلد ہو،عامرکیانی نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کیلئے10 لاکھ کے جلسے سے گزرکرجاناہوگا،ووٹ ڈالنے کے بعد بھی اسی جلسے سے گزرکرآنا ہوگا،ڈی چوک پرتاریخ ساز جلسہ ہوگا،پی ٹی آئی کے جلسے لاکھوں افراد پرمشتمل ہوتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.