عدم اعتمادکی ناکامی کے بعدسب کاحساب چکتا کردوں گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم کی صدارت میں پارٹی کی سینئرقیادت کااجلاس‘تحریک عدم اعتمادسے متعلق مشاورت،عدم اعتمادکی تحریک کے قانونی پہلوو¿ں کاجائزہ‘اتحادیوں سے ہونیوالی ملاقاتوں پربھی بات چیت،ذرائع کے مطابق سینئررہنماو¿ں کی جانب سے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تجاویزدی گئیں،اتحادیوں کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں پراطمینان کااظہارکیاگیا،سینئررہنماﺅں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک کوناکام بنائیں گے،اپوزیشن کے کئی ارکان ہماراساتھ دیں گے،ہم نےاپن اہوم ورک مکمل کرلیا،اپوزیشن کوکچھ دن خوش ہونے دیں،سرپرائزدیں گے،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والانہیں،ایساپلان تیارکررکھاہے ان کوسمجھ نہیں آئے گی،پہلے بھی اس مافیاکامقابلہ کیااب بھی کروں گا،عدم اعتمادکی ناکامی کے بعدسب کاحساب چکتاکردوں گا،پنجاب میں پیداہونیوالے حالات پرقابوپالیں گے،تمام ارکان میراساتھ دیں گے،پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

تبصرے بند ہیں.