ق لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے علیم خان کا نام مستردکردیا

لاہور:مسلم لیگ ق نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے علیم خان کا نام مسترد کر دیا۔ ایسی تبدیلی سے بہتر ہے کہ عثمان بزدار کو پنجاب میں رہنے دیا جائے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماو¿ں نے مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی۔ جس میں پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ پنجاب مسلم لیگ (ق) کا میدان سیاست ہے، اس معاملے میں بطور اتحادی ہماری رائے ضروری ہے۔ تبدیلی کی صورت میں علیم خان کو آگے لایا گیا تو اتحاد اور خود پی ٹی آئی کے معاملات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.