اسلام آباد
پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد آفریدی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ قاتلانہ حملےمیں سجادآفریدی کےبھائی کی موت پر گہرا دکھ اورافسوس ہے،نااہل حکومت کی وجہ سےملک میں لاءاینڈآرڈر تباہ ہو گیا ہے،پولیس اوردوسرے سیکیورٹی ادارے اگر محفوظ نہیں تو عام عوام کی کیا حالت ہو گی؟ ۔ اپنے بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ سات آئی جی تبدیل کرنے والوں نے پولیس سمیت تمام اداروں کو تباہی کی دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ،واقعہ کی فوری طور پر اعلی سطح کی تحقیقات کی جائیں، اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد سے جلد کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.