راولپنڈی (یواین پی) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا میچ پشاور اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلا جارہا ہے، میچ کے دوران حادثہ پیش آگیا۔ کے پی کے اور سدرن پنجاب کے میچ کے دوران کیمرہ مین زخمی ہوگیا، سدرن پنجاب کے بلے باز عمران کی گیند کیمرہ مین ریاض احمد کو لگ گئی۔ میچ کے آخری اوور میں عمران کی شاٹ پر کیمرہ مین ریاض زخمی ہوگئے، گیند لگنے کے بعد کیمرہ مین ریاض احمد بے ہوش ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر فرسٹ ایڈ دی جس کے بعد کیمرہ مین ریاض احمد کی حالت سنبھل گئی۔ واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرا مرحلہ راولپنڈی کے میدان میں جاری ہے، ا گزشتہ روز ناردرن سدرن پنجاب کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی جب کہ سندھ نے سرفراز احمد کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بلوچستان کو شکست دی تھی۔
تبصرے بند ہیں.