ممبئی (شوبزڈیسک)بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی موت سے متعلق تحقیقات میں گرفتار اداکارہ ریا چکربورتی کے انکشافات اور اعتراف کے بعدبھارت کی انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بولی وڈ اداکاروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرلیا ہے۔این سی بی کی جانب سے دپیکاپڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور کے موبائل فون ضبط کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید 7 اداکاروں اور پروڈیوسرز کو طلب کرنے کا امکان بھی ہے۔ریا چکربورتی کی گرفتاری کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ نے نارکوٹکس بیورو کے سامنے کم از کم 28 بولی وڈ شخصیات کے منشیات استعمال کرنے کے حوالے سے بتایا تھا جن میں سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان، اداکارہ راکول پریت سنگھ اور ڈیزائنر سیمون کھمباٹا کے نام بھی شامل تھے۔جس کے بعد این سی بی نے راکول پریت سنگھ، دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور کو طلب کیا تھا جس میں راکول پریت سنگھ 25 جبکہ دیگر تین اداکارائیں 26 ستمبر کو پیش ہوئیں۔ذرائع کے مطابق این سی بی نے ان اداکاراؤں کی کچھ واٹس ایپ چیٹ حاصل کرنے کے بعد سمن جاری کیے جن میں منشیات سے متعلق بات چیت کا اشارہ ملا تھا۔دپیکا پڈوکون کی منیجر کرشمہ پرکاش کے فون سے بھی کچھ واٹس ایپ میسیجز حاصل کیے گئے تھے جن میں ممنوعہ منشیات سے متعلق ‘ڈی’ اور ‘کے’ کے درمیان بات چیت کا انکشاف ہوا تھا۔این سی بی نے دپیکا پڈوکون کی مبینہ چیٹس ریکور کرنے کے بعد ان کا نام تفتیش میں شامل کیا تھا جس میں وہ اپنی منیجر کرشمہ پرکاش سے حشیش لانے کا کہہ رہی تھیں۔بولی وڈ کے صف اول کے نام اس وقت سامنے آئے تھے جب این سی بی کی جانب سے سشانت سنگھ کی ٹیلنٹ منیجر جیا سہا سے تفتیش کی گئی تھی۔اس کے ساتھ ہی این سی بی نے ریا چکربورتی کے ساتھ جیا سہا کی چیٹس میں سی بی ڈی آئل (کینابڈیول) سے متعلق بات چیت کی گئی تھی، جس کے بعد جیا سہا اور اداکارہ شردھا کپور کے درمیان بھی سی بی ڈی آئل سے متعلق چیٹ ریکور کی گئی تھی۔26 ستمبر کو دپیکا پڈوکون سے تقریباً 6 گھنٹے جبکہ شردھا کپور اور سارہ علی خان سے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی، تینوں اداکاراؤں نے منشیات سے متعلق بات چیت کا اعتراف کیا تھا۔تاہم اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور نے منشیات کے استعمال سے متعلق الزامات کو مسترد کردیا لیکن دپیکا پڈوکون کی جانب سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہوں نے منشیات لی تھیں یا نہیں۔پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق ایجنسی کی جانب سے مزید تحقیقات کے لیے دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپور، راکول پریت سنگھ کے کے موبائل فون ضبط کیے گئے ہیں۔علاہ ازیں سشانت سنگھ کی ٹیلنٹ مینیجر جیا سہا اور فیشن ڈیزائنر جیا سہا کے فونز بھی ضبط کیے گئے ہیں۔این سی بی کی جانب سے منشیات کیس میں مدد کے لیے ان کے فونز کی فرانزک تحقیقات کروائی جائیں گی۔
تبصرے بند ہیں.