پاکستان نے محفوظ ملک کی حیثیت سے اپنا تشخص منوالیا

ورلڈ کپ 2023کیلئے زمبابوے کیخلاف سیریز اہمیت کی حامل ہے:ذاکر خان

لاہور(سپو ر ٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کا کہنا ہے کہ سری لنکا،بنگلہ دیش اور ایم سی سی کی پاکستان آمد کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کے ملک میں انعقاد کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پاکستان نے پرامن اور محفوظ ملک کی حیثیت سے اپنا تشخص منوا لیا ہے جبکہ زمبابوے کی جانب سے سیریز کی تصدیق نے یہ بات بھی یقینی بنادی کہ پاکستان نے کورونا کی وبا پر بھی کامیابی سے قابو پالیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے کوالیفائنگ را¶نڈز کے اعتبار سے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کی بہت زیادہ اہمیت ہے جہاں ایک،ایک پوائنٹ قیمتی ثابت ہوگا۔ذاکر خان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ملتان اور راولپنڈی میں میزبانی کا مقصد یہ ہے کہ مہمان ٹیم کی آمد سے قبل انہیں نیشنل ٹی ٹونٹی ایونٹ میں بائیو سکیور ببل،ہوٹل میں رہائشی انتظامات،ٹیموں کی آمدورفت اور ڈریسنگ روم یا میدان میں موجود افراد کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کا بہتر تجربہ ہو چکا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں طرز کی کرکٹ کیلئے زمبابوے کو 32 پلیئرز ساتھ لانے کی اجازت دی گئی ہے جو آپس میں پریکٹس میچز کھیل سکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.