سابق کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کا انتخاب کرلیا

عماد وسیم کی کپتانی میں میدان میں اترنے والی ناردرن کی ٹیم کو شکست دینا آسان نہیں ہو گا‘رمیز راجہ مجھے یقین ہے کہ یاسر شاہ اور بسم اللہ خان کی موجودگی میں بلوچستان کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی‘یونس خان نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 میں شریک تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘معین خان

لاہور(سپو ر ٹس ڈیسک) پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا آغاز نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے ہورہا ہے۔ کورونا وائرس کے ان غیرمعمولی حالات کے باوجود کرکٹ سرگرمیوں کے آغاز پر جہاں کرکٹ کے مداح پرجوش ہیں تووہیں سابق کرکٹرز بھی کرکٹ کے اس محدود ترین فارمیٹ میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ تیس ستمبر سے ملتان میں شروع ہونے والے ایونٹ میں ناردرن اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ نو اکتوبرسیراولپنڈی میں شروع ہوگا، جہاں ایونٹ کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل 18 اکتوبر کو ہوگا۔اس سلسلے میں پاکستان کے نامور سابق کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 میں شریک چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں سے اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کا انتخاب کیا ہے۔ سابق کپتان رمیز راجہ اور سعید اجمل کو ناردرن سے ٹائٹل کے دفاع کی امید ہے تاہم بازید خان، عمران نذیر اور عبدالرحمن نے محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترنے والی خیبرپختونخوا کواپنی فیورٹ ٹیم قرار دیا ہے۔یونس خان نے بلوچستان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا توماضی کے 2 معروف وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف اور معین خان کی نظریں ایونٹ میں اعلی معیار کے کرکٹ مقابلے دیکھنے کی منتظر ہیں۔سابق کپتان رمیز راجہ کا کہناہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے قریب آتے ہی فضا میں خوشی کی ایک واضح لہر محسوس کی جا سکتی ہے، یقین ہے کہ یہ ٹورنامنٹ شاندار رہے گا کیونکہ یہاں پاکستان کے سب سے باصلاحیت کرکٹر زایک دوسرے پر سبقت لیجانیکے لیے مدمقابل ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم اعلی کپتان ہیں اور ان کی کپتانی میں میدان میں اترنے والی ناردرن کی ٹیم کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا،ناردرن کے نائب کپتان شاداب خان بھی محدود طرز کی کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ ناردرن کی ٹیم میں شامل نوجوان بیٹسمین حیدر علی کی بے خوف بیٹنگ کرنے کی صلاحیت انہیں ٹورنامنٹ میں شریک دیگر تمام کھلاڑیوں سے منفرد بناتی ہے۔ سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 میں بلوچستان کی ٹیم کو اسپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ اس ٹیم میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج موجود ہے، انہیں یقین ہے کہ یاسر شاہ اور بسم اللہ خان کی موجودگی میں بلوچستان کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ بلوچستان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے یونس خان نیکہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سنسنی خیز مقابلے ہوں گے جسے دیکھ کر شائقین کرکٹ خوب محظوظ ہوں گے۔ سابق کرکٹر سعید اجمل نے کپتان عماد وسیم، شاداب خان اور محمد عامر جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ناردرن کو ایونٹ کی فیورٹ ٹیم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر علی اور روحیل نذیر جیسے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کی موجودگی کے باعث دیگر ٹیموں کی نسبت ناردرن کا کمبی نیشن زیادہ بہترہے۔

تبصرے بند ہیں.