Latest National, International, Sports & Business News

یو اے ای کی گرمی آئی پی ایل میں شامل غیرملکی کرکٹرز کا دل دہلانے لگی

رائل چیلنجرز بنگلور کے جنوبی افریقی اسٹار ابراہم ڈی ویلیئرز نے بھی موسم کو کافی مشکل قرار دے دیا

دبئی(سپو ر ٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی گرمی آئی پی ایل میں شامل غیرملکی کرکٹرز کا دل دہلانے لگی۔رائل چیلنجرز بنگلور کے جنوبی افریقی اسٹار ابراہم ڈی ویلیئرز نے بھی موسم کو کافی مشکل قرار دے دیا،انھوں نے کہا کہ رات 10 بجے بھی موسم گرم مرطوب ہوتا ہے، اگرچہ زیادہ تر نائٹ میچز ہی ہونا ہیں لیکن پھر بھی کنڈیشنز آسان نہیں ہوں گی۔انھوں نے کہاکہ میں بھارت کے پ±رجوش اور ہاو?س فل کراوڈ کی اس بار لیگ میں کمی محسوس کروں گا۔یاد رہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور اپنی مہم کا آغاز سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ سے کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.