پی ٹی وی انتظامیہ کی معذرت قبول کر لی ہے لیکن دوبارہ کام نہ کرنے کا فیصلہ اٹل ہے ‘ راشد محمود

خدا کی ذات سے مدد مانگی ہے اور مرتے دم تک اسی سے مانگوں گا‘ سینئر اداکار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

لاہور(شوبزڈیسک ) سینئر اداکار راشدمحمود نے کہا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کی معذرت قبول کر لی ہے لیکن میرا اٹل فیصلہ ہے کہ کبھی بھی پی ٹی وی پر کام نہیں کروں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راشد محمود نے کہا کہ میں نے ہمیشہ رزق حلال کمایا اور اپنا گھر چلایا ،جب تک میرے ہاتھ پائوں سلامت ہیں خود کما کر کھائوں گا۔ انہوںنے کہا کہ میںحق کی بات کہنے میں کبھی خوف کا شکار نہیں ہوا اور ہمیشہ حق کی آواز بنوں گا ،کسی بھی اداکار کی تذلیل و تضحیک قبول نہیں ، میں دوسروں کیلئے بھی اسی طرح آواز بلند کروں گا،صرف خدا کی ذات سے مدد مانگی ہے اور مرتے دم تک اسی سے مانگوں گا۔

تبصرے بند ہیں.